Darse Quran Academy — Come towards Quran, come towards success

← Fatwa Section

اللہ كے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں‏‘‘ کہنا کیا کلمہٴ کفر ہے؟

Category: Islam

Question

Asked by Talib Ul Islam · Answered 10 July 2026

ایک مفتی صاحب کہتے ہیں کہ اگر کوئی جان بوجھ کر کہے کہ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں تو یہ کفریہ ہے؟ کیا حضرت کا یہ کہنا درست ہے؟ دلائل کے ساتھ واضح فرمائیں۔

Answer

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 921-776/B=07/1443

 اس جملے كا مفہوم یہ ہوسكتا ہے كہ اللہ كے یہاں ظلم اور بے انصافی نہیں ہے جس نے بھی اللہ سے درخواست كی ہے یا دعاء مانگی ہے یا جیسا بھی عمل كیا ہے اس كا بدلہ انصاف كے ساتھ اسے ملے گا‏، مصلحۃً دیر ہوسكتی ہے لیكن كسی كے ساتھ ناانصافی نہ ہوگی‏، پس اِسے كلمہ كفر كہنا اور اس میں كفر كا فتویٰ دینا مناسب نہیں۔ جب ’’كفر بواح‘‘ ہو یعنی بہت كھلا ہو كلمہ كفر ہو كہ اس میں كوئی تاویل نہ ہوسكتی ہو تو اس پر كفر كا فتویٰ دیا جاتا ہے‏، اور حقیقت یہ ہے كہ اللہ كے یہاں نہ دیر ہے نہ اندھیر‏، اللہ تعالی ہر نقص سے پاك ہے اور اس كے یہاں ہر كام كا وقت مقرر ہے لہٰذا اس طرح نہ كہنا چاہئے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

Ask another question